Home / آس پاس / ہڑپہ : امید صبح کے زیراہتمام لودھی ہاؤس ہڑپہ میں مختلف اشیاء کی خریدداری کیلئے سٹالز لگائے گئے
harappa sahiwal news

ہڑپہ : امید صبح کے زیراہتمام لودھی ہاؤس ہڑپہ میں مختلف اشیاء کی خریدداری کیلئے سٹالز لگائے گئے

ہڑپہ : امید صبح کے زیراہتمام لودھی ہاؤس ہڑپہ میں مختلف اشیاء کی خریدداری کیلئے سٹالز لگائے گئے ، یہ سستا بازار لگانے کا مقصدغریب و نادار خواتین اور بچوں کو سستے داموں اشیاء دے کر عید کی خوشیوں میں برابر شریک کرنا مقصود ہے ۔عائشہ ارشد لودھی۔

تفصیل کے مطابق سابقہ صوبائی وزیر مال وزراعت پنجاب ارشد خان لوودھی مرحوم کی صاحبزادی چیئرپرسن این جی او امید صبح عائشہ ارشد خان لودھی نے غریب اور نادار خواتین کے لئے عید کے موقع پر مختلف اشیاء جن میں مقامی طور پر تیارکردہ بچوں اور خواتین کے دیدہ زیب ڈیزائنوں والےکپڑے اور دیگر مصنوعات کے علاوہ کپڑے جوتے چوڑیوں سمیت دیگر اشیاء کے سٹالز لگا رکھے تھے،

harappa news

ان سٹالز کا افتتاح ن لیگی ایم پی اے نوید اسلم خان لودھی نے کیا اس موقع پر سٹالز سے بچوں اورخواتین نے کپڑوں جوتوں 14اگست کی مناسبت سے سبز ہلالی پرچم وجھنڈیوں اوردیگراشیاء کی خریدداری کےلئے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی.

تقریب میں آنے والے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ ارشد خان لودھی نے کہا کہ یہ سب کچھ کرنے کامقصد ہنر مندخواتین کی حوصلہ افزائی اور غریب نادارلوگوں کو سستے داموں چیزیں خرید کر عید کی خوشیوں میں برابر شریک کرنا ہے تاکہ غریب خواتین اور بچے مہنگائی بے روز گاری غربت کی وجہ احساس کمتری کاشکار نہ ہوں، اس موقع پرملی نغموں کا بھی خاص اہتمام کیا گیا تھا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے