Home / آس پاس / ہڑپہ ٹول پلازہ، موٹر وے پولیس کی جانب سے یوم آزادی کے سلسلے میں پروقار تقریب
harappa toll plaza rally 2019

ہڑپہ ٹول پلازہ، موٹر وے پولیس کی جانب سے یوم آزادی کے سلسلے میں پروقار تقریب

ساہیوال نیوز : ہڑپہ ٹول پلازہ پر 72ویں یوم آزادی کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعققاد کیا گیا ، تقریب کااہتمام موٹر وے پولیس بیٹ نمبر16 نے کیا، جس کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی موٹر وے پولیس عاطف علی چوہدری تھے.

جشن آزادی کی اس تقریب مہمان خصوصی نے دیگر پولیس افسران اور سول سو سائٹی کے افراد سے مل کر کیک کاٹا ۔ 14اگست کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں موٹر وے پر سفر کرنے والے مسافروں میں روڈ سیفٹی کے متعلق لکھی ہوئی تحریر پمفلٹ اور انکے ہمراہ مسافر بچوں میں سبز ہلالی پرچم جھنڈیاں بیجزز اور تحائف تقسیم کیے گئے ۔

اس تقریب کے چیف آرگنائزر ایڈمن موٹر وے پولیس ریاض ڈوگر تھے جنہوں نے خاص دلچسپی لیتے ہوئے اس پروگرام کو چار چاند لگاکر افسران بالا اورسول سوسائٹی سے خوب داد وصول کی ۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈی ایس پی موٹر وے عطف علی چوھدری نے پاکستانیوں کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم دیگر اداروں کی طرح نہ صرف چشن آزادی پورے جوش وجذبے سے منارہے ہیں بلکہ اس دن کو کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بطور اظہار یکجہتی کے بھی منا رہے ہیں.

ٹول پلازہ پر ہونے والی اس پرجوش تقریب میں مقامی لوگوں کی بہت بڑی تعداد امڈ آئی جس سے یہ تقریب ایک ریلی کی شکل اختیا کر گئی، ریلی میں شریک شرکاء نے پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے