Home / تعلیم و صحت / ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے لیےدوران ڈیوٹی یونیفارم پہننا لازم، نوٹیفیکیشن جاری
health news

ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے لیےدوران ڈیوٹی یونیفارم پہننا لازم، نوٹیفیکیشن جاری

ساہیوال نیوز (ملک دلاور سلطان سے) محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹروں اور نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے دوران ڈیوٹی یونیفارم پہننا لازم قرار دے دیا گیاہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، ڈاکٹر، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف، فیلڈ سٹاف، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل سٹاف دوران ڈیوٹی مجوزہ یونیفارم پہنیں.

یونیفارم نہ پہننے کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیاہے کہ درجہ چہارم کے ملازمین ڈرائیورز، چوکیدار اور سکیورٹی گارڈز یونیفارم کے ساتھ ساتھ محکمانہ کارڈ لگانے کے بھی پابند ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ احکامات سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جاری کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے