گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول میں دل کی بیماریوں سے آگاہی کے لیے سیمینار

گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول میں دل کی بیماریوں سے آگاہی کے لیے سیمینار

ساہیوال (ساہیوال نیوز – 18 نومبر 2019 – عقیل اشفاق) امریکہ سے آئے معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر اطہر انیس نے کہا ہے کہ انسانی دل خالق ِ کا ئنات کی قدرت کا ایک عجیب شاہکار ہے جو بظاہرگوشت کا لوتھڑا ہے مگر انسانی زندگی کے وجود کا لازمی اور پہلا ذریعہ بھی ہے۔

دل کا وزن تقریباََ 10اونس ہو تا ہے جو عام طور پر ایک منٹ میں70 بار دھڑکتا ہے۔ جب تک اس کی یہ دھڑکن باقی رہتی ہے سانس چلتی رہتی ہے، جونہی یہ دھڑکن رکتی ہے انسانی زندگی کی ڈور کٹ جاتی ہے۔

وہ یہاں ڈپٹی کمشنر ساہیوال ڈاکٹر احتشام انور کی خصوصی دعوت پر امریکہ سے آکر دل کی بیماریوں سے بچاﺅ اور فوری طبی امداد کا شعور اجاگر کرنے کیلئے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جو گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی اسکول میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد سجاد اسلم ، پرنسپل رانا ریاض احمد خان ، اساتذہ اور ریسکیو1122 کے اہلکاروں کے علاوہ طلباءکی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

انہوں نے کہا کہ سینے میں اٹھنے والا ہر درد ، دل کا دورہ نہیں ہوتا ، تاہم اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ پاکستان سمیت دنیا میں اموات کی سب سے بڑی وجہ دل کی بیماریاں ہیں جن کے بارے میں جاننا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا از حد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جسم میں دل ہمیشہ کام کرتارہتا ہے اور وہ دل کی شریانوں کے ذریعے ملنے والے خون سے اپنی ضروریات پوری کرتا ہے۔ دل کی بیماریاں اس وقت شروع ہوتی ہیں جب کولیسٹرول، چربی اور کیلشیم کے جمنے سے دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں میں خون کے گذرنے کا راستہ تنگ ہوجاتا ہے اور دل کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں مل پاتی۔

دل کی بیماری اور ہارٹ اٹیک دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں میں رکاوٹ دراصل ہارٹ اٹیک کا سبب بنتی ہے۔ دل کے پٹھوں کو خون کی فراہمی کا رکنا ہی ہارٹ اٹیک کا موجب بن جاتا ہے جس کا سب سے خطرناک پہلو اچانک دل کی دھڑکن کا رک جانا ہے جو موت کا سبب بن سکتا ہے۔

ڈاکٹر اطہر انیس نے مزید بتایا کہ دل کی بیماریاں بڑھنے کے بڑے اسباب میںغیر صحت مندانہ طرز زندگی، کھانے پینے کی عادات، باقاعدہ ورزش کا فقدان، تمباکو نوشی، ذیابطیس اور موٹاپا نمایاں ہیں جبکہ جنوبی ایشیاء کے باشندوں میں دیگر ممالک کے مقابلے میں دل کی بیماریاں زیادہ اور وقت سے پہلے دیکھی جارہی ہیںجو ایک خطرناک علامت ہے ۔

انہوں نے زور دیا کہ صحت مند اور متوازن غذا کا استعمال کریں ، تمباکو نوشی سمیت ہر قسم کا نشہ ترک کردیں اور ورزش کریں ۔ روزانہ کم از کم 30 منٹ تک ورزش دل کی بیماریوں سے بچنے میں کافی حد تک مددگار ثابت ہوتی ہے جبکہ تازہ پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال بھی دل کو صحت مند بناتے ہیں۔

سیمینار میں خدانخواستہ کسی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بچوں کو ایکسرسائز بھی کروائی گئی ۔

Umer Butt

Umer Butt

https://www.sahiwalnews.com.pk

Umer Butt is a seasoned journalist from 3 years. He did masters in Journalism from GC University Faisalabad, Pakistan. Umer writes everything, from analysis to TV shows, Movies, and Events News. You can get in touch with him throgh this email. Email : admin@sahiwalnews.com.pk

متعلقہ عنوانات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے