Home / تعلیم / چیچہ وطنی : حزب الرحمن اسلامک اکیڈمی کے زیر اہتمام دربار قادر بخش میں سیرت النبی کانفرنس
hizb ur rehman islamic academy

چیچہ وطنی : حزب الرحمن اسلامک اکیڈمی کے زیر اہتمام دربار قادر بخش میں سیرت النبی کانفرنس

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز – 9 نومبر 2019 – عثمان چیمہ) چیچہ وطنی حزب الرحمن اسلامک اکیڈمی کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد دربار قادر بخش حزب الرحمن اسلامک اکیڈمی میں کیا گیا۔  جس کی صدارت برنسپل سید محمد فراز مشہدی قادری نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی سجادہ نشین دربار قادر بخش سید محمد شیراز مشہدی قادری تھے۔

سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد فراز مشہدی قادری نے کہا کہ حزب الرحمن اسلامی اکیڈمی میں ایک ہزار کے قریب پرائمری سے سے لے کر ایف ایس سی تک طلباء زیر تعلیم ہیں۔ جن کی رہائش اعلیٰ معیار کا کھانا ادارہ کیطرف سے دیا جاتا ہے۔ جس کے تمام اخراجات ہماری تنظیم حزب الرحمن کرتی ہے۔ کبھی بھی سرکاری فنڈز نہیں لئے گئے۔ پاکستان کے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ہمارا ادارہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت کرنے پر زور دیتا ہے۔ ہم رٹا سسٹم کے سخت خلاف ہیں۔ ہماری اکیڈمی کا رزلٹ سو فیصد آتا ہے۔ تعلیم معاشرے میں بہتری لانے والا خاموش انقلاب ہے۔ حزب الرحمن کو دوسری شاخ کے لئے لاہور جگہ خرید لی گئی ہے۔ انشاءاللہ جلد ہی تعمیر بھی شروع کردی جائے گی۔

سیرت النبی کانفرنس میں علماء مشائخ مرکزی انجمن تاجران کمالیہ کے عہدیداران  کمالیہ پریس کلب کے عہدیداران اکیڈمی کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ چیچہ وطنی سے چوہدری عبدالرزاق سابق صدر پریس کلب کی قیادت میں عثمان محمود چیمہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر سماج نیوز، چوہدری وقاص محمود گجر سیون نیوز، محمد یاسر افضال مغل سماء نیوز، رانا ندیم احمد سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعدا نے شرکت کی۔

آخر میں صحافیوں اور تاجروں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا۔ کوآرڈینیٹر دربار قادر بخش میاں احمد کریم نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

About Umer Butt

Umer Butt
Umer Butt is a seasoned journalist from 3 years. He did masters in Journalism from GC University Faisalabad, Pakistan. Umer writes everything, from analysis to TV shows, Movies, and Events News. You can get in touch with him at throgh this email. Email : chichawatninewsurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے