Home / تعلیم و صحت / ای ٹرانسفر کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ کار

ای ٹرانسفر کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ کار

ساہیوال نیوز (ارشد فاروق بٹ) حکومت پاکستان تعلیمی انقلاب کے لیے کوشاں ہے جس کی ابتداء اساتذہ کی فلاح وبہبود کے لیے اینڈرائیڈ ایپلیکیشن لانچ کر کے کر دی گئی ہے. اب اساتذہ کو تبادلوں کے لیے کلرک یا افسران کی منتیں نہیں کرنا پڑیں گیں، نہ ہی تبادلوں کے لیے خالی آسامیاں ڈھونڈنے کی ضرورت ہے. اساتذہ کی سہولت کے لیے تمام امور آن لائن کر دیے گئے ہیں جن سے استفادہ کر کے اساتذہ بہترین اور پسندیدہ سکول میں تبادلہ کرا سکتے ہیں.

E Transfer

چونکہ یہ آن لائن سسٹم پہلی مرتبہ لانچ کیا گیا ہے اس لیے معلومات کے اندراج کے دوران کچھ اساتذہ غلطی بھی کر سکتے ہیں. ذیل میں ای ٹرانسفر کے لیے اپلائی کرنے کے طریقہ کار کی تفصیل دی گئی ہے.

سب سے پہلے گوگل پلے سٹور میں جائیں اور سکول انفارمیشن سسٹم کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں. اوپن کرنے پر اس کا پہلا منظر کچھ اس طرح سے ہو گا.

sis punjab

سکول انفارمیشن سسٹم اپلیکیشن اوپن کر کے username کی جگہ اساتذہ اپنے شناختی کارڈ نمبر کا اندراج کریں اور نیچے پاس ورڈ داخل کریں۔ (اگر پاس ورڈ بھول گیا ہے تو وہیں سے password reset بھی کر سکتے ہیں)

sis punjab

ایپلیکیشن میں لاگ ان ہونے کے بعد My Profile میں اپنا ڈیٹا اچھی طرح دیکھیں اور درست ہونے پر ویریفائی پہ کلک کر دیں۔ اگر ڈیٹا میں کوئی غلطی ہے تو ہیڈماسٹر سے رجوع کریں اور درستی کرائیں.

how to apply for e transfer for teachers

اگر آپ کا ڈیٹا ویریفائیڈ ہے تو اوپر دی گئی تصویر کے مطابق ٹرانسفر کے آپشن پہ کلک کریں. آپ کے سامنے دو آپشن آئیں گے. اگر آپ کو کسی سکول میں ایک سال سے زائد ہو گیا ہے تو آپ اوپن میرٹ کے تحت ٹرانسفر اپلائی کرنے کے اہل ہیں. اس صورت میں آپ اوپن میرٹ پہ کلک کریں. بصورت دیگر باہمی تبادلے کا آپشن موجود ہے.

etransfer punjab

اب آپ کے پاس دو آپشن آئیں گے. ضلع پہلے سے منتخب ہوتا ہے، آپشن سے تحصیل سیلیکٹ کریں۔ اگر یہاں سے اوپن میرٹ پر کلک نہیں ہو رہا تو اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کے سکول میں کوئی اضافی پوسٹ نہیں ہے. اس لیے آپ تبادلہ نہیں کرا سکتے.

etransfer policy

تحصیل سلیکٹ کرنے کے بعد آپ کے سامنے ان تمام سکولوں کی فہرست سبز رنگ میں نظر آئے گی جن میں آپ کے سبجیکٹ سے متعلق آسامی خالی ہے اور آپ وہاں اپلائی کر سکتے ہیں، آخر میں سرخ رنگ میں سکولوں کی فہرست آئے گی جن میں آپ اپلائی نہیں کر سکتے.

sis punjab

یہاں آپ کو بے حد احتیاط کی ضرورت ہے. آپ ان تمام سکولوں کے نام کاپی پر نوٹ کریں جن کا فاصلہ آپ کے گھر سے کم ہے. پھر ان کی چھانٹی کریں اور ترتیب وار پانچ ایسے سکول منتخب کریں جو آپ کے گھر کے انتہائی قریب ہیں. نیچے دیے گئے آپشنز میں سے ADD PREFERENCE پر کلک کریں اور Preference نمبر ایک میں گھر سے نزدیک ترین سکول کا نام لکھیں، جب آپ لکھ کے اپلائی کریں گے تو سکرین کچھ یوں نظر آئے گی.

etransfer policy

View Applicants پر کلک کر کے آپ ان لوگوں کے نام اور سکور دیکھ سکتے ہیں جنہوں نے آپ سے پہلے اس سکول میں اپلائی کیا ہے.
اسی طرح پانچ سکولوں کے نام پورے کریں. لیکن یاد رہے SUBMIT APPLICATION پر صرف اس صورت میں کلک کریں جب پانچوں سکول منتخب ہو چکے ہوں، کچھ اساتذہ نے جلدی میں یا انجانے میں یہ غلطی کی اور صرف ایک سکول پر اپلائی کر کے درخواست کو SUBMIT کر دیا. جس کے بعد درخواست دوبارہ ایڈیٹ نہیں کی جا سکتی.

etransfer policy 2019

درخواست Submit ہونے کے بعد سسٹم کنفرم کرنے کے لیے دوبارہ پوچھے گا. اس کو غور سے پڑھیے اور کمپیوٹر سافٹ ویئر انسٹالیشن کی طرح بغیر پڑھے کلک نہ کریں. اگر درخواست میں پانچوں پوسٹ پر اپلائی کر دیا ہے تو اوکے کر دیں.

etransfer punjab

نوٹ: آپ سب سے پہلے جس سکول پہ اپلائی کریں گے وہ آپ کی first preference شمار کی جائے گی۔
جب آپ پانچوں سکولز پہ اپلائی کر لیں گے تو وہاں سے ترجیحات تبدیل کرنے کے لیے یا غلطی سے سکول چنا گیا ہے اور دوبارہ چننا چاہیں تو reselect پہ کلک کر کے دوبارہ نئے سرے سے ترجیحات بنا سکتے ہیں۔
اگر آپ کو یقین ہے کہ ہراندراج درست ہے تو submit پہ کلک کر دیں۔
نوٹ: ایک بار ترجیحات submit ہو گئیں تو پھر آپ redo نہیں کر سکیں گے لہذا بہتر ہے پہلے تسلی کر لیں۔
جب submit کر دیں گے تو آپ کا ہر سکول کےلیے عیلحدہ سے tenure, wedlock, distance, seniority وغیرہ کے automatic میرٹ مارکس show ہو جائیں گے۔ علاوہ ازیں یہ بھی show ہوگا کہ آپ کے علاوہ اور کس نے آپ کے پسندیدہ سکول پہ اپلائی کیا ہے۔ اور اس کا میرٹ بھی show ہوگا۔
آپ کو کسی قسم کے میرٹ مارکس میں شکایت ہو تو ساتھ میں raise objection کا بٹن بھی ہے، اس پہ کلک کر کے شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
نوٹ: آپ بیک وقت اوپن میرٹ یا میوچل ٹرانسفر میں سے ایک پہ اپلائی کر سکتے ہیں۔ جب ان میں سے ایک پہ اپلائی ہوگیا تو آٹومیٹک دوسرا آپشن hide ہو جائے گا۔
میرے خیال میں یہ تبادلہ کا بہت ہی بہتر طریقہ ہے، اس طریقہ سے liking یا disliking کا concept ختم ہوگیا ہے، اور گھر بیٹھے اپلائی اور میرٹ آپ کے سامنے نظر آئے گا۔
ای_ٹرانسفر سے پہلے مینول فائلز بناتے تھے۔ ان میں بہت سے ڈاکیومینٹس، فارم اٹیچ کرنے پڑتے تھے، محترم افسران سے دستخط پہ کئی دن لگ جاتے تھے۔ آنے جانے کے لیے دھکے کھانے پڑتے تھے۔ فائل جمع کروانے پہ سفارش درکار ہوتی تھی وغیرہ وغیرہ.
(نوٹ: آن لائن اپلائی 30 مئی 2019 تک کر سکتے ہیں۔ اس جدید طریقہ سے اعتراضات کی دوری، waiting lists وغیرہ کے ساتھ ساتھ 25 دن میں تبادلہ ہونا لازمی ہے جس کی باقاعدہ ٹائم لائن جاری ہوگئی ہے۔ اس حوالہ سے مزید کسی قسم کی رہنمائی درکار ہو تو کمنٹ باکس میں کمنٹ کرکے پوچھ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے