Home / تعلیم و صحت / سال 2019 میں ایف بی آر میں رجسٹریشن کا طریقہ کار
how to register in fbr

سال 2019 میں ایف بی آر میں رجسٹریشن کا طریقہ کار

ساہیوال نیوز : اگر آپ گھر بیٹھے ایف بی آر میں رجسٹر ہوناچاہتے ہیں اور اپنا این ٹی این یعنی ریفرنس نمبر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مندر جہ ذیل طریقہ کار پر عمل کریں۔ اس سے قبل آپ کے پاس ای میل ایڈریس اور موبائل نمبر ہونا چاہیے کیونکہ رجسٹریشن کے وقت آپ کے دیے گئے ای میل اور موبائل نمبر پر کوڈ آئے گا جس کا اندراج آپ کو کرنا ہو گا.۔ ویڈیو دیکھیے:

ایف بی آر کی ویب سائٹ پر جائیں، ایڈریس معلوم نہ ہونے کی صورت میں گوگل میں ایف بی آر لکھیں. پہلی سکرین کچھ اس طرح سے نظر آئے گی. اس میں پیلے رنگ سے واضح کردہ لنک “رجسٹر فار انکم ٹیکس” پر کلک کریں.
How to register in fbr iris 2019
اس کے بعد درج ذیل دی گئی تصویر کے مطابق ونڈو اوپن ہو گی. اس میں سے سرخ رنگ سے واضح کیے گئے لنک “آئرس پورٹل” پر کلک کریں.
How to register in fbr iris 2019
اب آپ کو جو ونڈو نظر آئے گی یہ سائن اپ یا لاگ ان کرنے کے لیے ہے. اس میں آپ سفید رنگ سے واضح کردہ باکس “رجسٹریشن فار ان رجسٹرڈ پرسن” پر کلک کریں.
How to register in fbr iris 2019
اب رجسٹریشن فارم اوپن ہو گا. اس کو احتیاط سے مکمل کریں اور پوچھی گئی معلومات مکمل کریں. آخر میں “سبمٹ” بٹن پر کلک کر دیں.
How to register in fbr iris 2019
اس کے بعد آپ کو دو کوڈ موصول ہونگے، ایک آپکے ای میل ایڈریس پر اور دوسرا آپ کے موبائل نمبر پر. آپ نے دونوں کوڈز بیک وقت متعلقہ خانوں میں لکھ کے “سینڈ” بٹن پر کلک کرنا ہے.

How to register in fbr iris 2019
How to register in fbr iris 2019

اب آپ کا ایف بی آر کا اکاؤنٹ بن گیا ہے. ایف بی آر آپ کو پاسورڈ آپ کے موبائل نمبر اور دیے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجے گا.
How to register in fbr iris 2019
اب آپ دوبارہ لاگ ان ونڈو پر جائیں . آپ کا شناختی کارڈ نمبر ہی آپ کا رجسٹریشن نمبر ہے اور ایف بی آر کی جانب سے دیا گیا پاسورڈ درج کرنے سے آپ کا اکاؤنٹ اوپن ہو جائے گا جو کچھ یوں نظر آئے گا.
How to register in fbr iris 2019
اگلے کالم میں ہم آن لائن ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا طریقہ سیکھیں گے. آپ ہر سال اگست کے آخری دنوں میں اپنا انکم ٹیکس رٹرن آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔اپنا پاس ورڈ اور پِن کوڈبھی اپنے پاس لازمی محفوظ رکھیں کیونکہ ان کے بغیر آپ اپنا انکم ٹیکس رٹرن جمع نہیں کرا سکتے۔

متعلقہ عنوانات :
کونسے سرکاری ملازمین کو 2 اگست تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے ہو نگے ، پڑھیے مکمل معلوماتی فیچر
سال 2019 میں ایف بی آر میں رجسٹریشن کا طریقہ کار
سال 2019 میں ایف بی آر میں اپنا این ٹی این یا ریفرنس نمبر کیسے سرچ کریں، ویڈیو دیکھیے
سال 2019 میں آن لائن ایف بی آر انکم ٹیکس ریٹرن کیسے جمع کرائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے