Home / خبریں / حجرہ شاہ مقیم:نوجوان کو نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے نعش نہرمیں پھینک دی،لاش کی شناخت نہ ہو سکی
renala khurd news today

حجرہ شاہ مقیم:نوجوان کو نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے نعش نہرمیں پھینک دی،لاش کی شناخت نہ ہو سکی

حجرہ شاہ مقیم (فہیم احمد غوری سے) حجرہ شاہ مقیم:نہر لوئر باری دوآب سے ایک 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد خدشہ ظاہر کیاجارہاہے کہ نامعلوم شخص کوقتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی گئی ہے، بتایا گیاہے کہ باماں بالا کے نزدیک نہر لوئر باری دوآب میں ایک نوجوان کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس اور ریسکیو1122نے مشترکہ کارروائی کرکے نوجوان کی نعش کونہر لوئر باری دوآب سے برآمد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی ہے ،

پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے بعداز تفتیش نوجوان کی موت کے اصل حقائق سامنے آئینگے تاہم خدشہ ظاہر کیاگیاہے کہ نامعلوم نوجوان کو نامعلوم ملزمان نے تشدد کے بعد قتل کرکے نعش نہرمیں پھینک دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے