Home / خبریں / اڈوں پر کرایہ نامہ آویزاں اور مسافروں کے لئے بہترین انتظامات کیے جائیں، محمد وسیم ڈی ایس پی ٹریفک
hujra shah muqeem news

اڈوں پر کرایہ نامہ آویزاں اور مسافروں کے لئے بہترین انتظامات کیے جائیں، محمد وسیم ڈی ایس پی ٹریفک

حجرہ شاہ مقیم (فہیم احمد غوری سے) ڈپٹی کمشنر مریم خاں کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن غلام صابر اور ڈی ایس پی ٹریفک محمد وسیم نے سی کلاس اور ڈی کلاس ویگن سٹینڈز، اڈوں کے مالکان اور ان کے نمائندگان کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انہوں نے ویگن سٹینڈز، اڈوں کے نمائندگان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اڈوں پر انسداد ڈینگی کے لئے لگاتار اقدامات کریں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت صفائی ستھرائی، پودے لگائیں اور کی دیکھ بھال مستقل بنیادوں پر کریں،

ویگن سٹینڈز پر لوگوں کے بیٹھنے کے لے بہترین انتظامات کریں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طے شدہ کرایہ نامہ کے بینرز تمام اڈوں پر آویزاں کریں ہر گاڑی کی سکرین پر روٹ اور کرایہ نامہ کی کاپیاں چسپاں کریں مرد و خواتین کے لئے الگ الگ صاف ستھرے واش رومز کا انتظام کریں ویگن سٹینڈ اور اڈوں پر سیکیورٹی گارڈ، میٹل ڈٹیکٹر، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور داخلی و خارجی راستو ں پر واک تھرو گیٹ لگائیں.

سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن غلام صابر نے واضح کیا کہ کسی گاڑی میں سی این جی،ایل پی جی سلنڈر نہیں ہونا چاہیے رات کے وقت اڈوں پر روشنی کے معقول انتظامات کئے جائیں،رانا محسن غلام صابر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے جو ہدایات جاری کی ہیں ان پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے. خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے