Home / آس پاس / حجرہ شاہ مقیم:مویشیوں کیلئے چارہ کاٹنے والے کا ہاتھ کٹ کر تن سے جدا ہو گیا، حالت تشویشناک
hujra shah muqeem news

حجرہ شاہ مقیم:مویشیوں کیلئے چارہ کاٹنے والے کا ہاتھ کٹ کر تن سے جدا ہو گیا، حالت تشویشناک

حجرہ شاہ مقیم (فہیم احمد غوری سے) حجرہ شاہ مقیم:ٹوکہ میشن میں ہاتھ آجانے سے 60 سالہ شخص کاہاتھ کٹ گیا ریسکیو1122 نے متاثرہ شخص کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا، بتایا گیاہے کہ چک نمبر 42 جی ڈی کوٹ اکبر میں ایک 60 سالہ شخص مویشیوں کے لئے چارہ بنانے کی غرض سے ٹوکہ میشن میں چارہ لگا رہاتھاکہ اچانک اس کاہاتھ ٹوکہ میشن میں آجانے کے باعث کٹ کرباوز سے الگ ہوگیا،

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122موقع پر پہنچ گئی اورمتاثرہ شخص کوڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو1122ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کاخون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے حالت تشویشناک ہے تاہم ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے