Home / اردو ادب / منقبت بحضور امامِ عالی مقام رضی اللہ عنہ
urdu naat

منقبت بحضور امامِ عالی مقام رضی اللہ عنہ

کلامِ تازہ

منقبت بحضور امامِ عالی مقام رضی اللہ عنہ

اے حسین ابنِ علی تیری امامت کو سلام،
کربلا میں پیش کی جو اس شہادت کو سلام

دینِ حق پر جان دے کر زندہ و جاوید ہے،
سیدہ کے لال تیری اس کرامت کو سلام

لشکرِ باطل کے آگے بھی رہا ثابت قدم،
اے شہیدِ کربلا تیری شجاعت کو سلام

تیرے در سے جان کا دشمن بھی خالی کب گیا،
اے سخی ابنِ سخی تیری سخاوت کو سلام

شکر کے سجدے کا یہ ہے نعرۂ صد افتخار،
کی گئی جو زیرِ خنجر اس عبادت کو سلام

کہہ رہی ہیں یہ کلامِ پاک کی آیات بھی،
نوکِ نیزہ پر ہوئی جو اس تلاوت کو سلام

بھوکے پیاسے رہ کے بھی جو دین کی خاطر لڑے،
میرا آصف ان بہتر کی قناعت کو سلام

محمد آصف قادری

About Arshad Farooq

Arshad Farooq
Arshad Farooq is a feature writer, blogger and SEO Expert. He is one of the editors of Sahiwal News. Email : arshadfarooq@live.com Phone#+923008253012

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے