Home / اردو ادب / منقبت بحضور امامِ عالی مقام رضی اللہ تعالیٰ عنہ
urdu naat

منقبت بحضور امامِ عالی مقام رضی اللہ تعالیٰ عنہ

منقبت بحضور امامِ عالی مقام رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حُسینیوں کو بسانا حسین جانتے ہیں،
یزیدیوں کو مٹانا حسین جانتے ہیں

یہ دشمنوں نے بھی مانا کہ دین کی خاطر،
خود اپنا کنبہ لُٹانا حسین جانتے ہیں

اگرچہ سر ہے جدا ہو کے نوکِ نیزہ پر،
کلام رب کا سنانا حسین جانتے ہیں

پڑا جو وقت تو ہرگز نہ آنچ آنے دی،
نبی کا دین بچانا حسین جانتے ہیں

گواہی دیتی ہے آصف زمینِ کرب و بلا،
لہو سے پھول کھلانا حسین جانتے ہیں

محمد آصف قادری

About Arshad Farooq

Arshad Farooq
Arshad Farooq is a feature writer, blogger and SEO Expert. He is one of the editors of Sahiwal News. Email : arshadfarooq@live.com Phone#+923008253012

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے