Home / پاکستان / شریف خاندان نے دو ممالک کے ذریعے این آر او کا پیغام بھیجا، وزیراعظم عمران خان
hassan nawaz sharif and hussain nawaz sharif

شریف خاندان نے دو ممالک کے ذریعے این آر او کا پیغام بھیجا، وزیراعظم عمران خان

ساہیوال نیوز : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے بیٹوں نے 2 ممالک کے ذریعے این آر او کا پیغام بھیجا ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جس حالت میں یہ پاکستان کو چھوڑ کر گئے ہیں اور ہماری حکومت پر جیسی باتیں کرتے ہیں ان کو شرم سے ڈوب جانا چاہیے ، آپ ملک کو کنگال چھوڑ کر جارہے ہیں اور ہم سے حساب مانگ رہے ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ حسن نواز لندن میں 43 ملین پاﺅنڈ کے گھر میں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے 2 بیٹوں نے 2 ممالک کو پیغام بھیجے کہ کسی طرح باہر بھجوادیں، دونوں ممالک مجھے اچھی طرح جانتے ہیں اس لیے دباﺅ نہیں ڈالیں گے، کلیئر کرنا چاہتا ہوں کہ کسی بھی این آر او کیلئے کوئی سفارش نہیں چلے گی،

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف باہر علاج کرانا چاہتے ہیں تو ملک کا پیسہ واپس کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی سلیکٹڈ کہے یا کچھ بھی کہے انہیں فرق نہیں پڑتا ، بلاول بھٹو انگریزی زیادہ سمجھتے ہیں اس لیے وہ انہیں کہنا چاہتے ہیں ’ مائنڈ اوور میٹر‘.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے