Home / ورلڈ / آرایس ایس ہٹلر کی وارث، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، عمران خان
pm imran khan speech in kashmir assembly

آرایس ایس ہٹلر کی وارث، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، عمران خان

ساہیوال نیوز : وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وہ نریندر مودی کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ ایکشن لیں ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ انڈیا کشمیر میں ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایکشن سمیت کئی آپشن استعمال کر سکتا ہے جس کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ میں مسئلہ کشمیر لے کر گیا ہے اور اب یہ اس عالمی ادارے پر ہے کہ وہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر کیسے عمل کرواتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مودی کو یہ کارڈ کھیلنا بہت مہنگا پڑے گا، اب پوری دنیا کی نظر کشمیر پر ہے۔ نریندر مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ آپ کشمیر پر قانون پاس کر کے کشمیریوں کو غلام بنا لیں گے۔ نریندر مودی جو آپ کریں گے تو ہم مقابلے کے لیے آخر تک جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہندو انتہا پسند جماعت آر ایس ایس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس نے جرمنی کی نازی پارٹی سے سیکھا ہے کہ اگر تھوڑے لوگ منظم ہو جائیں تو پوری قوم پر غالب آ سکتے ہیں۔ بی جے پی نے انڈیا میں یہی کیا ہے۔

پاکستان پوری طرح تیار ہے، فوج اور قوم ایک پیچ پر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اقوامِ متحدہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان کشمیر کے مسئلے کو لے کر دنیا کے ہر فورم پر جائے گا۔ ہم عالمی عدالتِ انصاف میں جائیں گے۔ میں کشمیر کا سفیر بنوں گا۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی مخصوص آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشمیر میں گذشتہ دس روز سے کرفیو جاری ہے اور ذرائع مواصلات جام ہیں۔ دوسرے جانب عمران خان کی جانب سے ہٹلر اور نازی ازم کے الفاظ کو دنیا کے بڑے اخبارات نے اپنی شہ سرخی بنایا ہے، آر ایس ایس کے لیے ان الفاظ کا استعمال ہندو انتہاپسند جماعت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے جس کے بعد کئی ہندو رہنما مختلف چینلز پر وضاحتی دلیلیں دیتے نظر آ رہے ہیں.

Summary
Imran Khan speech in Kashmir Assembly
Article Name
Imran Khan speech in Kashmir Assembly
Description
PM Imran Khan warned India not to follow Hitler's ideology. He was adressing in Kashmir assembly. He said RSS, a Hindu organization is on the way of Hiltler and his Nazi Party.
Author
Publisher Name
Sahiwal News
Publisher Logo

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے