Home / پاکستان / شہروں میں میئر کا براہ راست الیکشن کرائیں گے، وزیراعظم عمران خان
PM Pakistan
PM Imran Khan

شہروں میں میئر کا براہ راست الیکشن کرائیں گے، وزیراعظم عمران خان

ساہیوال نیوز : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم شہروں میں میئر کا براہ راست الیکشن کرائیں گے، میئر منتخب ہونے کے بعد اپنی کابینہ لے کر آئے گا، ہر شہر اپنا ریونیو کلیکشن خود کرے گا، شہروں کا الیکشن بڑا ہوگا تو صرف سیاسی جماعتیں ہی الیکشن لڑسکیں گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ہمراہ سینئر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہروں میں میئر کا براہ راست الیکشن کرائیں گےاور پنجاب میں 22 ہزار پنچایت کو40 ارب روپے کےفنڈز دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام پوری دنیا کے نظام کا مطالعہ کرنے کے بعد تیار کیا گيا ہے، پنجاب میں پنچایت سربراہ کے براہ راست انتخابات ہوں گے، پہلے ولیج کونسل کا الیکشن ہوگا، پنجاب میں 22 ہزار پنچایت کے الیکشن ہوں گے، اس نظام کے تحت فنڈز براہ راست گاؤں کو جاتے ہيں، 22 ہزار دیہاتوں میں براہ راست پیسا جائے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ شہرکھنڈر بنتےجارہےہیں، وہاں سہولتیں ختم ہوتی جارہی ہیں، کراچی کی حالت دیکھیں، وہ ٹھیک ہوہی نہیں سکتا، جب تک شہر اپنا پیسا اکٹھا نہیں کریں گے، ان کی حالت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے