جمعرات , 17 اکتوبر 2019
Home / خبریں / سیلفی لینے کی کوشش میں دلہن سمیت چار افراد ڈوب گئے
india today

سیلفی لینے کی کوشش میں دلہن سمیت چار افراد ڈوب گئے

نئی دہلی (قلمدان آن لائن) بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں نوبیاہتا دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد سیلفی لیتے ہوئے ڈیم میں ڈوب گئے۔

نجی چینل کے مطابق سیروتفریح کرتے ہوئے نئے شادی شدہ جوڑے سمیت 6 افراد پامبرڈیم کے قریب پانی میں سیلفی لے رہے تھے کہ اچانک ایک شخص کا پاؤں پھسلا اور وہ پانی میں گرگیا۔

ہاتھ پکڑنے اور قریب کھڑے ہونے کے باعث باقی لوگ بھی توازن برقرار نہ رکھ سکے اور ڈیم میں جا گرے۔ چھ افراد میں سے نئی دلہن سمیت 4 ڈوب گئے جبکہ دلہا اپنی بہن کو بچانے میں کامیاب رہا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ساتھ ڈوبنے والوں میں 3 بہن بھائی شامل ہیں جن کی عمریں 14، 18 اور 19 سال تھیں۔ لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی گئی ہیں۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے