Home / پاکستان / ویڈیو سکینڈل، دی لائنز گروپ کے میاں رضا کی لاہور سے گرفتاری کی خبر، اہلیہ کی تردید
mian raza arrested

ویڈیو سکینڈل، دی لائنز گروپ کے میاں رضا کی لاہور سے گرفتاری کی خبر، اہلیہ کی تردید

ساہیوال نیوز : نجی ٹی وی کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ویڈیو سکینڈل کے ایک اور اہم کردار میاں رضا کو لاہور سے گرفتار کرلیا ہے ، دی لائنز گروپ کے میاں رضا مسلم لیگ ن کے تھنک ٹینک کے ممبر ہیں ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو سکینڈل کے ایک اور مرکزی ملز م میاں رضا کوگرفتار کرلیاہے۔ میاں رضا مسلم لیگ ن کے تھنک ٹینک کا ممبر ہے اور اس کے ڈیرہ پر محمد طارق نے یہ ویڈیو اس کو فروخت کی تھی ۔ میاں رضا کاڈیرہ دھرم پورہ میں محکمہ اوقاف کی زمین پر واقع ہے ۔ تاہم میاں رضا کی اہلیہ نے ان کی گرفتاری کی خبر کی تردید کر دی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے