جمعرات , 17 اکتوبر 2019
Home / خبریں / کبیروالا : جنسی درندہ گرفتار، لیپ ٹاپ سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد
sahiwal police stations

کبیروالا : جنسی درندہ گرفتار، لیپ ٹاپ سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد

کبیروالا (نامہ نگار) نواحی علاقے جودھ پور میں جنسی درندہ علی رضا گرفتار، لیپ ٹاپ اور موبائل سے درجنوں بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد مقدمہ درج۔

کبیروالا کے نواحی علاقہ جودھ پور تھانہ بارہ میل کی حدود میں تین ملزمان شہروز ، علی رضا اور راشد جنہوں نے اکیڈمی بنائی ہوئی تھی جہاں پڑھنے کے لئے آنے والے بچوں سے زیادتی کے دوران ویڈیو بنا کربلیک میل کرتے۔

تین ملزمان میں سے مرکزی ملزم علی رضا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان بچوں سے بدفعلی کر کے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے تھے۔

کچھ عرصہ قبل جودھ پور کے رہائشی محمد حمزہ کو تینوں ملزمان ورغلا کر ملزم علی رضا کے گھر لے گئے جہاں بچے سے زیادتی کرنے کی کوشش کرتے رہے اور بلیک میل کرتے رہے۔

پولیس ملزم کو اپنی حراست میں لیکر لیپ ٹاپ اور ویڈیو بنانے والے موبائل برآمد کر لیے۔ لیپ ٹاپ سے درجنوں بچوں کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیوز بھی ریکور کر لی گئیں۔

پولیس نے تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، باقی دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے