Home / خبریں / وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کر دیا
kartarpur corridor inauguration

وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کر دیا

کرتار پور (ساہیوال نیوز آن لائن – 9 نومبر 2019 – شہریار) وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کر دیاہے. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں سب سے پہلے سکھ برادری کو گرونانک کے 550 سال کی سالگرہ کی مبارک دیتاہوں اور آپ کو خوش آمدید کہتاہوں ، آج میں خاص طور پر آپ کو مبارک دینے کے بعد ہماری حکومت اور ایف ڈبلیو او جو سب سے آگے تھی اورساری وزارتیں جنہوں نے دس مہینے میں یہ سارا کمپلیکس بنایا ،سڑک اور پل بنایا ، ان کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ، مجھے تو اندازہ نہیں تھا کہ میری حکومت اتنی قابل ہے ، جس طرح آپ نے محنت کرتے ہوئے دن رات لگا کر نہایت خوبصورت کمپلیکس تیار کیا ، اس پر آپ کو صرف خراج تحسین ہی نہیں بلکہ دل سے دعائیں ہیں کہ آپ نے اتنے زیادہ لوگوں کو خوشیاں دیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں آج یہ دن آپ کے ساتھ منا رہا ہوں. یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہندوستان سے لوگ آسکتے ہیں ، مجھے خوشی ہے کہ آج میں آپ کے ساتھ ہوں ، مجھے امید ہے کہ یہ ایک شروعات ہے ، ایک دن ہمارے تعلقات ہندوستان کے ساتھ ویسے ہوں گے جیسے ہونے چاہیں ۔

وزیراعظم نے کہا میں ایک دن دیکھ رہاہوں کہ جس طرح فرانس اور جرمنی ایک ساتھ ہیں تجارت کرتے ہیں اور بارڈر کھلے ہیں ، دونوں کے درمیان جنگیں ہوئیں ، کتنے لوگ مرے لیکن آج جا کر دکھیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا جنگ کا، انشاءاللہ جب یہ کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا برصغیر میں خوشحالی آئے گی اور ہمارا خطہ اٹھے گا ، وہ دن اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ دور نہیں ہے ۔

عمران خان کا کہناتھا آج کشمیر میں جو ہو رہاہے وہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ، 80 لاکھ لوگوں کے انسانی حقوق ختم کر کے انہیں نو لاکھ فوج سے بند کیاہواہے ، یہ انسانیت کا ایشو ہے ، ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جارہاہے ، اقوام متحدہ کی جانب سے دیا جانے والا حق لے لیا گیاہے، کبھی اس طرح امن نہیں ہو گا ۔

About Umer Butt

Umer Butt
Umer Butt is a seasoned journalist from 3 years. He did masters in Journalism from GC University Faisalabad, Pakistan. Umer writes everything, from analysis to TV shows, Movies, and Events News. You can get in touch with him at throgh this email. Email : chichawatninewsurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے