جمعرات , 17 اکتوبر 2019
Home / خبریں / کسووال : پل 124 سیون آر کے قریب ڈکیتی کی واردات
kassowal dacoity news

کسووال : پل 124 سیون آر کے قریب ڈکیتی کی واردات

کسووال (جہانگیر ڈوگر سے) پل 124 سیون آر نہر لوئر باری دوآب کے قریب ڈکیتی کی واردات، تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 121 سیون ای آر کا رہائشی محمد اسلم ولد محمد اکرم موٹر سائیکل کی قسط ادا کرنے کے لیے میاں چنوں جارہا تھا کہ پل124 سیون ای آر کے قریب تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نےگن پوائنٹ پر روک کرنقدی اور 70سی سی موٹر سائیکل نمبری ایف ڈی ایچ 1535 چھین کر فرار ہو گئے.

kassowal dacoity news

چک 40 چودہ ایل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے ڈاکو موٹر سائیکل سمیت کھال میں گر گئے جس کے بعد چھینا ھوا موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس تھانہ کسووال نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے.

واضح رہے پل124 سیون آر کو 3 تھانوں کی حدود لگتی ہے، تھانہ صدر میاں چنوں، تھانہ تلمبہ اور تھانہ کسووال. اس کے باوجود یہاں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں معمول ہیں، عوامی و سماجی حلقوں کا ڈی پی او ساہیوال اور ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ.

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے