Home / آس پاس / کراچی ہوٹل کسووال پر ناقص کھانا کھانے سے تین افراد کی حالت غیر ہو گئی
kassowal news updates

کراچی ہوٹل کسووال پر ناقص کھانا کھانے سے تین افراد کی حالت غیر ہو گئی

چیچہ وطنی کراچی ہوٹل کسووال پر ناقص کھانا کھانے سے تین افراد کی حالت غیر ہو گئی، تفصیل کے مطابق گزشتہ رات کسووال 118 بارہ ایل کے رہائشی عرفان، عابد اور حافظ ضمیر نے کراچی ہوٹل کسووال میں کھانا کھایا۔ کھانا کھاتے ہی تینوں افراد کی حالت بگڑ گئی جنھیں ایمرجنسی طور پر آر ایچ سی 4 چودہ ایل میں لے جایا گیا جہاں پر انھیں طبی امداد دی گئی۔

متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ کسووال اور گردونواح میں موجود بہت سی دوکانیں ٹھیلے ڈھابے اور ہوٹل جو غیر معیاری سموسے پکوڑے برگر شوارمے اور دیگر ناقص کھانے پینے کی اشیاء کھلے عام فروخت کرتے نظر آرہے ہیں جو مختلف بیماریوں کا سبب ہیں ایسے عناصر کے خلاف ایکشن لے کر سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے