Home / ورلڈ / دبئی: اتصالات کی جانب سے انٹرنیٹ صارفین کو شاندار خوشخبری
Khaleej Times
Khaleej Times Urdu news

دبئی: اتصالات کی جانب سے انٹرنیٹ صارفین کو شاندار خوشخبری

دُبئی( یواےای اردو) متحدہ عرب امارات میں مقیم مقامی اور غیر مُلکی افراد کواتصالات نیٹ ورک کی جانب سے شاندار خوش خبری سُنا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتصالات کےصارفین اب ایپ ٹو ایپ لامحدود وائس اور ویڈیو کالز کر سکیں گے۔ اس سہولت کے لیے دو دو ایپس C’Me اور BOTIM متعارف کرائی گئی ہیں جو اینڈرائیڈ اور iOS دونوں قسم کی ڈیوائسز پر کام کریں گی۔
اتصالات نے اپنے صارفین کے لیے مختلف پلانز بھی متعارف کرائے ہیں جن سے پری پیڈ، پوسٹ پیڈ اور ای لائف ہوم براڈ بینڈ کے صارفین بھی فائدہ اُٹھا سکیں گے۔
اس سہولت کے باعث سب سے بڑا فائدہ لاکھوں غیر مُلکیوں کو ہوگا جو اپنے آبائی وطن میں موجود پیاروں سے دِل کھول کر بات کر سکیں گے۔
اتصالات کی جانب سے ایپ ٹو ایپ کالز کے لیے دو قِسم کے پیکیج متعارف کرائے گئے ہیں۔

1۔ انٹرنیٹ کالنگ پلان فار موبائل:
اس پلان کے ذریعے آپ ماہانہ50 درہم کے عوض اپنے موبائل ڈیٹا کو استعمال میں لاتے ہوئے ایپ ٹو ایپ وائس اور ویڈیو کالز کر سکتے ہیں۔
2۔ انٹرنیٹ کالنگ پلان فار ای لائف: اس پلان کے ذریعے آپ ہوم ای لائف وائی فائی کے ذریعے ماہانہ 100 درہم کے عوض ایپ ٹو ایپ وائس اور ویڈیو کالز کی سہولت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
اس طرح کسی بھی ای لائف اکاﺅنٹ سے منسلک تمام ڈیوائسز پر یہ کالز کی جاسکیں گی۔ ان دونوں پلانز کو خریدنے پر اتصالات کے صارفین دُنیا بھر میں موجود اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں سے مخصوص ایپ کے ذریعے لامحدود ویڈیو اور وائس کالز کے ذریعے رابطہ کرسکیں گے، تاہم اس کے لیے شرط ہے کہ دُوسری جانب موجود لوگوں کے پاس موبائل میں بھی اسی ایپ کا ہونا ضروری ہے۔
مستقبل میں اتصالات کے اس پلان میں مزید اینڈرائیڈ ایپس کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے