Home / آس پاس / چیچہ وطنی : مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے 13 جولائی کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان
chichawatni news

چیچہ وطنی : مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے 13 جولائی کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

چیچہ وطنی (ظفراقبال انصاری سے ) چیچہ وطنی مرکزی انجمن تاجران نے آل پاکستان تاجراتحاد یونین کی طرف سے13جولائی کو ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
اجلاس میں ریڑھی ورکرز یونین کے نمائندہ نے مہنگائی کے سونامی کے خلاف اشعار پڑھ کر بڑاس نکالی ۔ حافظ محمد بلال صدر مرکزی انجمن تاجران نے حکومت کی طرف سے ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف چیچہ وطنی میں 13جولائی کو مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کا ہنگامی اجلاس مین بازار بھلر کلاتھ ہاؤس پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں بیسیوں تاجرتنظیموں کے صدور کی شرکت ۔ اجلاس میں حکومتی ظالمانہ پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔
تاجر برادری کا کہنا تھا کہ ظالمانہ ٹٰیکسز سے تمام کاروبار ٹھپ ہوگئے ہیں۔ ٹیکسز فی الفور ختم کیے جائیں ۔ تاجروں کے گھروں میں فاقوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اسے لٹنےسے بچایا جائے ۔
اجلاس میں جنرل سیکرٹری عبدالشکور، چوہدری محمدارشد فاروقی گجر، نعیم بھٹی ، محمود الرحمن بھلر، میاں بشیر ، محمد ندیم ، محمد اکرم ، محمد حنیف ، سلطان مصطفائی، ساجد اقبال ، خالد محمود، طارق سعید ، محمد اقبال ، حاجی محمد حسین ، حاجی عامر حسین ، ظفراقبال انصاری ، لالہ محمد افضال ، وسیم عباس، ملک اسد عباس، پیر معین چشتی ، عاشق حسین انصاری ،میاں محمد راشد صدر اتفاق پھڑی یونین ، ڈاکٹر اقبال بالی سلطان ودیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے