Home / آس پاس / محکمہ لائیوسٹاک ساہیوال کی جانب سے میگا فارمر ڈے کا انعقاد
sahiwal news

محکمہ لائیوسٹاک ساہیوال کی جانب سے میگا فارمر ڈے کا انعقاد

ساہیوال نیوز : ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈویڑن ڈاکٹر غلام مصطفٰی نے کہا ہے کہ جانوروں کو بیماریوں سے بچانے اور پیداواری صلاحیت کو برقرار رکھنے میں بہتر دیکھ بھال نہایت ضروری ہے.

اس سلسلے میں ہمارے کسان کی تربیت نہایت ضروری ہے تاکہ ہمارا کسان ڈیری فارمنگ کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر معاشی استحکام حاصل کر سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام ساہیوال کے نواحی گاوں 71 پانچ ایل میں منعقدہ میگا فارمر ڈے میں مویشی پال حضرات سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال محمد سیف کا کہنا تھا کہ زراعت اور لائیوسٹاک پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے.

اسی لئے ساری دنیا ہماری حیوانی مصنوعات پر نظریں جمائے بیٹھی ہے. ہماری ذرا سی توجہ اور جانوروں کی بہتر نگہداشت ہمیں ذرمبادلہ سے مالا مال کر سکتی ہے.

اس فارمر ڈے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر شفاقت علی، انچارج میڈیا بس ڈاکٹر اسامہ افضل، ڈاکٹر عرفان مشتاق کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

تربیتی پروگرام کے پہلے مرحلے میں ڈاکٹر اسامہ افضل نے کسانوں کو منہ کھر بیماری سے متعلق آگاہی دی. تربیتی سیشن کے اختتام پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر کا کہنا تھا کہ اگر ہمارا کسان مویشیوں کی مناسب دیکھ بھال پر توجہ دے تو اس کے جانور خوشحالی کی ضمانت ہیں.

مزید براں جولائی کے مہینے میں ضلع ساہیوال کے دور دراز علاقوں میں فامرز کی تربیت کے لئے 14 میگا پروگرامز منعقد کئے گئے جن میں فارمرز کی بھرپور شرکت قابل تحسین تھی. آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اور محکمہ لائیوسٹاک تربیت و آگاہی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا.

آخر میں ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر غلام مصطفٰی، اسسٹنٹ کمشنر محمد سیف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ثمرین کوثر نے موبائل ٹریننگ سکول بس میں کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر سبق آموز ڈاکومنٹریز بھی دیکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے