Home / پاکستان / اب عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے، مریم نواز
maryam nawaz sharif

اب عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے، مریم نواز

ساہیوال نیوز : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ملک کی بگڑتی معاشی صورت حال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے؟

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں دھڑا دھڑا ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں، پچھلے ہفتے سٹاک مارکیٹ 17 سال میں کم ترین سطح پر رہی، اب روپے کی قدر میں 100 فیصد کمی ہو گئی ہے، اب عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے ؟

maryam nawaz

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن میں اہم ذمہ داری ملنے کے بعد مریم نواز ٹویٹر کے بعد قومی سیاست میں بھی متحرک ہو گئی ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سوموار کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کئے جانے والے اہم پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گی جبکہ وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے قومی سیاست دانوں کے اعزاز میں دیے جانے والے افطار ڈنر میں بھی شرکت کریں گی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں پارٹی کے اہم رہنما اور صوبائی صدور کو بھی بلایا گیا ہے، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے