Home / خبریں / عید میلاد النبی کے انتظامات کے حوالے سے میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی میں اجلاس
municipal committee chichawatni

عید میلاد النبی کے انتظامات کے حوالے سے میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی میں اجلاس

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز – 9 نومبر 2019 – عثمان چیمہ سے) جشن عید میلادالنبی صل اللہ علیہ والہ وسلم کی آمد کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چیچہ وطنی راجہ قاسم محمود جنجوعہ کے زیر صدارت اجلاس میونسپل کمیٹی آفس میں منعقد ھوا۔

راجہ قاسم محبوب نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات ہمارے لئے ہدایت کا سر چشمہ ہے۔ اسلام ہمیں محبت رواداری ، اتحاد، اتفاق، اخوت اور برداشت کا سبق دیتا ہے۔

بلدیہ کی طرف سے ہر سال کی طرح اس سال بھی شہر کی گلیوں بازاروں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا۔ اور جلوسوں کے ساتھ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔

اس موقع پر ایس ایچ او سٹی چوہدری عبدالرشید ، چیف آفیسر محمد ندیم ، رانا محمد اجمل خاں سابق چیئرمین، راؤ محمد اسلم، خطیب مرکز اھلسنت نورالمساجد مفتی ظہیر احمد بابر فریدی، مولانا غلام نبی معصومی، سید کاشف شاہ، پیر غلام مصطفے چشتی، علامہ محمد نذیر احمد چشتی کریمی، امیر جماعت اھلسنت قاری شکیل احمد قادری، ناظم اعلی جماعت اھلسنت قاری بشیر احمد سعیدی ، قاری علم الدین قادری سمیت چیچہ وطنی شہر اور تحصیل بھر سے علماء کرام، سول سوسائٹی، ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی

About Umer Butt

Umer Butt
Umer Butt is a seasoned journalist from 3 years. He did masters in Journalism from GC University Faisalabad, Pakistan. Umer writes everything, from analysis to TV shows, Movies, and Events News. You can get in touch with him at throgh this email. Email : chichawatninewsurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے