Home / آس پاس / میونسپل کارپوریشن ساہیوال کا سالانہ بجٹ مالی سال 20_2019 منظور
baldia sahiwal

میونسپل کارپوریشن ساہیوال کا سالانہ بجٹ مالی سال 20_2019 منظور

ساہیوال نیوز : میونسپل کارپوریشن ساہیوال کا سالانہ بجٹ مالی سال 20_2019 منظور کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق آمدن کا تخمینہ 1 ارب 14کروڑ 2لاکھ 22ہزار ایک سو چھتیس ہے۔گورنمنٹ کی ہدایت کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد اضافہ کے بعد تنخواہوں کی مد میں 32کروڑ31لاکھ 25 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں اس کے علاوہ پنشنرز کی بروقت ادائیگی کے لئے پندرہ کروڑ روپے کی اضافی رقم بھی مختص کی گئی بجلی کے بلوں کے لئے گیارہ کروڑ اور ساہیوال شہر میں سیوریج سڑکات گلیات کی تعمیر کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے دس کروڑ روپے مختص ہیں۔

جبکہ ابتدائی بقایا پندرہ کروڑ بارہ لاکھ اٹھانوے ہزار اور صوبائی گرانٹ 38کروڑ 69لاکھ اٹھاسی ہزار جبکہ کہ کارپوریشن کی آمدن 60کروڑ 19لاکھ 36 ہزار روپے جبکہ مختلف اخراجات جس میں مرمت سڑکیں ۔سیوریج۔ڈسپوزل۔واٹر ورکس۔سٹریٹ لائیٹ۔ شہر کی خوبصورتی اور کارپوریشن کی گاڑیوں کی مرمت کے لئے 27کروڑ اٹھانوے لاکھ 63ہزار روپے بجٹ میں رکھے گئے ہیں.

جبکہ Pol کے لئے 4 کروڑ 23لاکھ پچاس ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔ اس موقع پر جناب ندیم الرحمن ایڈ منسٹریٹر صاحب میونسپل کا رپوریشن ساہیوال نے آفیسران کو ہدائیت جاری کی کہ واٹر سپلائی اور سیوریج کے حوالے سے اہلیان ساہیوال کو بہترین سروس مہیا کرنا میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی ذمہ داری ہے اور عملہ اور عوام الناس کو سہولیات مہیا کرنے کے لئے محنت سے کام کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے