Home / آس پاس / ساہیوال : غیر قانونی تہہ بازاری فیس وصولی، تحقیقاتی کمیٹی نےضلع کونسل اہلکار سے جواب طلب کر لیا
baldia sahiwal

ساہیوال : غیر قانونی تہہ بازاری فیس وصولی، تحقیقاتی کمیٹی نےضلع کونسل اہلکار سے جواب طلب کر لیا

ساہیوال نیوز (ملک دلاور سلطان سے) غیرقانونی تہہ بازاری فیس کی وصولی کا الزام، تحقیقاتی کمیٹی نے ضلع کونسل اہلکار سے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ساہیوال کے رینٹ کلرک محمد زیارت پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ہڑپہ نائیوالی بنگلہ روڈ پر ناجائز قابضین سے غیرقانونی تہہ بازاری فیس کی مد میں رقم وصول کی،جس سے قابضین کو ناجائز قبضہ برقرار رکھنے کے لیے حوصلہ ملا،

تحقیقاتی افسر سلیم محسن خان کی طرف سے جاری حکم نامے میں مذکورہ اہلکار کو تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہوکر اپنے دفاع میں تحریری طور پر جواب داخل کرانے کا کہا گیا ہے اور متنبہ کیا گیا ہے کہ غیر حاضری کی صورت میں تمام الزامات درست تصور کرتے ہوئے یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے