Home / پاکستان / ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نیب لاہور کی کاروائی
nab lahore

ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نیب لاہور کی کاروائی

ساہیوال نیوز : نیب لاہور نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب گاڑی سے اتار کر گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو آج نیب نے طلب کر رکھا تھا لیکن انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی لیکن نیب کی جانب سے انہیں لاہور آتے ہوئے ٹھوکر نیاز بیگ پر روک کر گرفتار کر لیا گیا ۔

شاہد خاقان عباسی کوٹ لکھپت جیل میں میاں نوازشریف سے ملاقات کیلئے جا رہے تھے ۔ نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو سوالنامہ دیا گیا تھا جس کے جوابات پر مطمئن نہ کرنے پر انہیں حراست میں لیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیب مہنگے داموں ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ کرنے پر تحقیقات کر رہی ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نوازشریف کے دور حکومت میں وزیر پٹرولیم تھے، اس دوران انہوں نے قطر کے ساتھ ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ کیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے