افواہیں ختم، نواز شریف بیرون ملک روانہ ہو گئے

افواہیں ختم، نواز شریف بیرون ملک روانہ ہو گئے

لاہور(ساہیوال نیوز – 19 نومبر 2019 – شہریار) پندرہ روزہ سخت قانونی پیچیدگیوں کے بعد بالآخر سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف قطر کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے ہیں جہاں ہارلے اسٹریٹ کلینک میں ان کا علاج معالجہ کیاجائے گا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف جاتی امرا سے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچے جہاں سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف ، ڈاکٹر عدنان سمیت اکیس نون لیگی رہنماپہلے سے موجود تھے۔

جبکہ نون لیگی کارکنوں کی بھی بڑی تعداد ائیرپورٹ پر پہنچی اور بھرپور نعرے بازی کی۔

نوازشریف کی گاڑی حج ٹرمینل کے اندر موجود تھی۔قطر ایئر ویز کی ایئرایمبولینس صبح آٹھ بجے سے ہی ایئرپورٹ پہنچ چکی تھی۔

واضح رہے کہ تقریبا پندرہ روزہ قانونی کارروائی کے بعد نوازشریف کی لندن روانگی ممکن ہوسکی۔

اطلاعات کے مطابق لندن میں ان کے علاج کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔

نوازشریف تقریبا صبح دس بجے لاہور سے روانہ ہوئے اور دوگھنٹے پینتیس منٹ کی پروازکے بعد ساڑھے بارہ بجے سے ایک بجے کے درمیان دوحہ پہنچیں گےاور پھر منزل مقصود کی جانب روانہ ہوں گے۔ وہ پاکستانی  وقت کے مطابق شام چھ بجے لندن پہنچیں گے۔

Umer Butt

Umer Butt

https://www.sahiwalnews.com.pk

Umer Butt is a seasoned journalist from 3 years. He did masters in Journalism from GC University Faisalabad, Pakistan. Umer writes everything, from analysis to TV shows, Movies, and Events News. You can get in touch with him throgh this email. Email : admin@sahiwalnews.com.pk

متعلقہ عنوانات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے