Home / آس پاس / چیچہ وطنی : صراط مستقیم اور تحریک لبیک کی جانب سے کشمیر ریلی
noor masjid chichawatni rally

چیچہ وطنی : صراط مستقیم اور تحریک لبیک کی جانب سے کشمیر ریلی

چیچہ وطنی (سہیل مغل سے) جماعت اہلسنت کے ادارہ صراط مستقیم اور تحریک لبیک اسلام نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے خطیب مرکزی نورالمساجد مفتی محمد ظہیرالدین بابرکی قیادت میں ریلی نکالی جو صدر بازار، مین بازار سے ہوتی ہوئی چیچہ وطنی پریس کلب پہنچی،ریلی کے شرکاءنے مختلف قسم کے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر کی آزادی اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔

نور المساجد کے خطیب مفتی ظہیر الدین بابر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور کشمیر ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں کشمیر جنت نذیر ہے اور جنت نہ کسی کافر کو ملتی ہے اور نہ ملے گی ، ہم ہر پل اپنی پاک فوج کے ساتھ ہیں ہمارے خون کا ایک ایک قطرہ اس وطن پہ قربان کر دیں گے،

ریلی میں قاری شکیل رضا، مفتی شعمون بہادر، علامہ بشیر احمد سعیدی، علامہ عبدالرحمان، علامہ اسماعیل، علامہ عبدالمجید،ڈاکٹرمحمداشرف فریدی، علامہ مدثرنصیر، پیر افضل قادری، علامہ محمد امجد مقصودی، سمیت دیگر علماءکرام نے شمولیت کی،آخر میں مفتی ظہیرالدین بابر نے کشمیر کی آزادی کیلئے دعا کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے