Home / آس پاس / عید الاضحی کے تہوار پر شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری، تین گرفتار،پولیس
okara nwes paper today

عید الاضحی کے تہوار پر شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری، تین گرفتار،پولیس

حجرہ شاہ مقیم (فہیم احمد غوری سے)عید الاضحی کے تہوار پر تمام مسلمان مذہبی فرائض عقیدت و احترام سے ادا کرتے ہیں لیکن منشیات فروش اس موقع پر اپنا مکروہ دھندہ جاری رکھنے کی کوشش میں چند سکوں کی خاطر زہریلی شراب فروخت کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے،عید سے قبل ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلا ف بھر پورکریک ڈاؤن جاری ہے،ڈی پی او اوکاڑہ کی ہدایت پر عیدالاضحی کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کو کسی کے گھر کی خوشیوں کو تباہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی .

ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او اے ڈویژن انسپکٹر قلب سجادنے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دلدار عر ف ڈھلو شاہ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 30لیٹر سے زائد شراب برآمد کر لی اسی مہم کے سلسلہ میں تھانہ گوگیرہ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فتح پور شریف سے نصرت علی کو گرفتار کرتے ہوئے 1160گرام چرس اور تھانہ صدر رینالہ کی پولیس نے 4/1Rسے ملزم یاسرکو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 50لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرنے کے بعد تمام ملزمان کو جیل بھجوادیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے