Home / آس پاس / صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ زکوۃ آفس کی جانب سے ادائیگی میں تاخیر کا نوٹس لے لیا، انکوائری کا حکم
okara newspaper in urdu today

صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ زکوۃ آفس کی جانب سے ادائیگی میں تاخیر کا نوٹس لے لیا، انکوائری کا حکم

حجرہ شاہ مقیم (فہیم احمد غوری سے)صوبائی وزیر زکوۃ شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک سے رشوت اور سفارش کے کلچر کو ختم کرتے ہوئے لوگوں کی سہولت اور ان کا اداروں پر اعتماد کو بحال کرنے کی جدو جہد کی اور وہ دن دور نہیں جب ہم تمام مشکلات پر قابو پاتے ہوئے وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے غریب لوگوں کے دکھوں کا مداوا اور ان کی مشکلات کے حل کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا،

مستحقین تک احسن انداز میں زکوۃ پہنچانے کے لئے چیک اینڈ بیلنس کے نظام پر سختی سے عملدرآمد کریا جا رہا ہے تاکہ حق دار کو اس کا حق مل سکے اور عام لوگوں کا اداروں پر اعتماد بحال ہو،ان خیالات کا ظہار انہوں نے آج ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زکواۃ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے کہا کہ اگر زکوۃ حق دار کے پاس آسانی سے پہنچے تووہ وقت دور نہیں جب لوگ خود بخود زکوۃ دینے لگ جائیں گے جس کی ایک مثال شوکت خانم ہسپتا ل ہے جس کے شفاف معاملات کی بدولت کروڑوں روپے کی زکوۃ اور عطیات اس ہسپتال کو دئیے گئے ہیں کیونکہ لوگوں کویقین ہے کہ ان کی رقم کا صحیح استعمال ہوگا اور یہ حق داروں تک پہنچے گا،صوبائی وزیر نے زاکوۃ کے افسران و اہلکاران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے محکمے میں کام نہ کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،

انہوں نے کہا کہ ہر شخص اللہ کے سامنے جوابدہ ہے ہم سب کو مل کر اس ملک کو ایک خوشحال ترقی یافتہ ملک بنانا ہے جس میں ہر شخص کو اس کا حق ملے ہر جگہ میرٹ کا نفاذ ہو سفارش اور رشوت کا کلچر ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہے۔صوبائی وزیر نے ڈسٹر کٹ زکواۃ آفس کی جانب سے جہیز فنڈز مالی امداد اور زکوۃ کی مستحقین کو ادائیگی میں تاخیر کے معاملہ کو نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا،انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی مقامی سطح پر بنائی گئی کمیٹیاں چیک کریں گے اور مستحقین زکوۃ کے کوائف کی جانچ پڑتال کریں گے۔انہوں نے واضع کیا کہ محکمہ کے کسی شخص نے غیر مستحق شخص کو زکوۃ دی تو اس کا ذمہ دار ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر ہو گا اور جس نے بھی جس سطح پر کوئی غلط کام کیا اس کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی.

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے صوبائی وزیر کو سرکاری خزانہ سے ایک روپیہ خرچ کئے بغیر مخیر حضرات کے تعاون سے پناہ گا ہ،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گائنی وارڈ،ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین کے لئے پناہ گاہوں اوکاڑہ کے 19 سکولوں میں سولر سسٹم کے ذریعے بجلی کی فراہمی اور فرنیچر کی فراہمی کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا،بعد ازاں صوبائی وزیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور پناہ گاہ کا بھی معائنہ کیا،اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما چوہدری سلیم صادق بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے