Home / خبریں / اوکاڑہ : پولیس کے عدم تعاون پر شہری داد رسی کے لیے وزیراعلی شکایت سیل پہنچ گیا
okara news today

اوکاڑہ : پولیس کے عدم تعاون پر شہری داد رسی کے لیے وزیراعلی شکایت سیل پہنچ گیا

اوکاڑہ : پولیس کے عدم تعاون پر شہری داد رسی کے لیے وزیراعلی شکایت سیل پہنچ گیا، تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل پنجاب ناصر سلمان کے آفس میں اوکاڑہ کے نواحی گاؤں کوہلہ کے رہائشی ذوالفقار اپنی داد رسی کے لئے پہنچ گئے۔

ذوالفقار کے گھر پرانی عداوت کی بنا پر ملزم طیب وغیرہ نے گھس کر ذوالفقار کی کمسن بیٹی کو بے آبرو کر دیا تھا،
موقع پر ملزم کے پکڑے جانے کے باوجود مقامی سیاستدان اور مقامی پولیس کی ملی بھگت سے ملزم چھوڑ دیا گیا،

مقامی پولیس کے عدم تعاون کا شکار ذوالفقار کی اپیل پر وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل پنجاب ناصر سلمان نے فوراً ڈی پی او اوکاڑہ سے بات کی،

مقامی پولیس کے خلاف انکوائری رپورٹ طلب کی، اور ڈی پی او اوکاڑہ کو فوراً ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کروائے.

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے