چیچہ وطنی : اوور ہیڈ برج کے نیچے پابندی کے باوجود کھڑی ویگنوں کے خلاف آپریشن

چیچہ وطنی : اوور ہیڈ برج کے نیچے پابندی کے باوجود کھڑی ویگنوں کے خلاف آپریشن

ساہیوال (ساہیوال نیوز – 28 اکتوبر 2019 – ظفر اقبال انصاری) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائی ، چیچہ وطنی فلائی اوور کے نیچے پابندی کے باوجود کھڑا ہونے والی ویگنوں کے متعدد ڈرائیورز کو دھر لیا ، ویگنیں تھانے میں بند ، احسن اقدام کی عوامی حلقوں میں شاندار پذیرائی ۔

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی شہر میں فلائی اوور کے نیچے ویگنیں کھڑی ہو جاتی تھیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا اژدھام بے قابو ہو جاتا تھا اور مسافروں اورشہریوں کو بہت زیادہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔

عوامی شکایات پر کئی بار ڈرائیورز کو وارننگ دی گئی لیکن وہ اپنی روش سے باز نہ آئے جس پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے واصف یٰسین کی خصوصی ہدایت پر ٹرانسپورٹ انسپکٹر عرفان حیدر نے ٹریفک پولیس چیچہ وطنی کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں بیسیوں گاڑیاں بند کر دیں ۔

شہر کے سماجی و عوامی حلقوں نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں تا کہ ٹریفک میں رکاوٹ اور شہریوں کیلئے پریشانی کا سبب بننے والے ایسے عناصر کا قلع قمع کیا جا سکے ۔

Avatar

Muhammad Saeed

https://www.sahiwalnews.com.pk

I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Email: admin@sahiwalnews.com.pk

متعلقہ عنوانات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے