Home / آس پاس / ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مصوری کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
sahiwal arts council painting workshop
sahiwal arts council painting workshop held on july 15 , 2019

ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مصوری کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ساہیوال نیوز (ملک دلاور سلطان سے) ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مصوری کے حوالے سے ایک تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں فن مصوری کو فروغ دینا تاکہ بچے اور نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں۔ ورکشاپ کا افتتاح صدر شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن یونیورسٹی آف ساہیوال ڈاکٹر شہیرہ امین نے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فن مصوری الفاظ کے مقابلے میں انسانی باطن سے سچ کو نکال کر ابھارتا ہے، اس سے ہماری ثقافت کا عکس دکھائی دیتا ہے یوں یہ عکس نوجوانوں کے ذہنوں پر نقش ہو کر ان کے شعور کا حصہ بن جائے گا جو معاشرے کو توانا بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹرآرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے کہا کہ ساہیوال آرٹس کونسل کی کوشش رہی ہے کہ نوجوان نسل اور بچوں میں مثبت رجحان پیدا کر کے ان کے اندر سے خوبصورتی کو نکالا جائے۔
بلاشبہ یہی خوبصورتی معاشرے میں پھیل کر گردونواح کے ماحول کو خوشگوار اور روادار بنائے گی۔ اس ورکشاپ میں دن بھر بچے رنگوں کے ساتھ کھیلتے رہے۔ اس ورکشاپ کی خاص بات کہ بچیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ چار خصوصی بچوں نے حصہ لے کر اپنی تعمیری صلاحیتوں کو نکھارا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ عقیل اشفاق اور سماجی کارکن چوہدری احمد قیوم بھی موجود تھے اور انہوں نے اس ثقافتی عمل کو خوب سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے