Home / ورلڈ / عمران خان سے سوا تین گھنٹے طویل نشست، ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی
pakistan news

عمران خان سے سوا تین گھنٹے طویل نشست، ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دی جانے والی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کی سوا تین گھنٹے تک ملاقات جاری رہی جس میں ہر ایشو پر بات چیت کی گئی۔ عمران خان نے جس انداز میں پاکستان کا مقدمہ پیش کیا اس پر پاکستانیوں کو فخر ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔ ملاقات میں پاکستان کا نکتہ نظر کھل کر بیان کیا گیا ہے، پاکستان کا مقدمہ خود داری اور بردباری کے ساتھ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے حوالے سے مزید کہاکہ ایسا لگ رہا تھا جیسے صدر ٹرمپ اور عمران خان پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ عمران خان کو ووٹ دینے والے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ پاکستان کا مقدمہ جس انداز میں پیش کیا گیا اس پر قوم کو فخر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات میں افغانستان، کشمیر اور خطے کی صورتحال پر بات ہوئی، امریکہ کے ساتھ کشمیر پر اتنی مفصل گفتگو پہلے کبھی نہیں ہوئی جس کا اندازہ بھارت سے آنے والے بیان سے لگایا جاسکتا ہے۔ آج پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے