Home / آس پاس / کوٹلہ ادیب شہید چیچہ وطنی، یوم آزادی کے موقع پر پٹرولنگ پولیس کی جانب سے تقریب کا انعقاد
kotla adeeb shahid forest chichawatni

کوٹلہ ادیب شہید چیچہ وطنی، یوم آزادی کے موقع پر پٹرولنگ پولیس کی جانب سے تقریب کا انعقاد

چیچہ وطنی : ملک کے دیگر شہروں کی طرح چیچہ وطنی پٹرولنگ پولیس کوٹلہ ادیب کی جانب سے بھی یوم آزادی کے موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ناصر ضیاء گھمن، انچارج پوسٹ کوٹلہ ادیب شہید سید حسنین عباس، ایڈمن آفیسر رانا علی عمران خاں اے ایس آئی کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا،

جس میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی طور پر دعا کروائی گئی. اس موقع پر اہل علاقہ کے علاوہ تمام اسٹاف پٹرولنگ پولیس نے شرکت کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے