Home / خبریں / ساہیوال : پی ایچ اے ملازمین ہرے بھرے درختوں کا صفایا کرنے لگے
pha sahiwal 2019

ساہیوال : پی ایچ اے ملازمین ہرے بھرے درختوں کا صفایا کرنے لگے

ساہیوال (ساہیوال نیوز – 9 نومبر 2019 – پیر سید طمطراق شاہی ) پی ایچ اے ملازمین وزیراعظم کے ویژن کے دشمن بن گئے، ہرے بھرے درختوں کی کٹائی کرکے بطور ایندھن استعمال کرنے کے لیئے متعدد درخت کاٹ ڈالے.

تفصیل کے مطابق جی ٹی روڑ پر نہر 9 ایل کے کنارے لگے بیری ، ٹاہلی ودیگر درختوں کے موٹے تناور اور ہرے بھرے درختوں کے موٹے تنے پی ایچ اے کے میٹ اقبال اور بیلداروں ظفر اقبال وغیرہ نے بطور ایندھن استعمال کرنے کے لیئے کٹوا ڈالے اور کٹے ہوئے تنوں پر مٹی مل کر چھپادیا گیا اور درختوں کے موٹے تنوں کو ٹرالیوں میں لوڈ کرکے لے گئے.

شہریوں کا کہناہے کہ پی ایچ اے کے ملازمین نے درختوں کی کٹائی کرکے وزیراعظم عمران کے ویژن کو کھلم کھلا چیلنج کیا ہے اور بہانہ کیا جارہا ہے کہ بجلی کی تاروں کی وجہ سے کٹائی کی گئی ہے حالانکہ تاریں درختوں سے کافی دور ہیں.

جبکہ پی ایچ اے ملازمین کا کہنا تھا کہ درختوں کے موٹے تنے اور ٹہنیاں ڈی جی پی ایچ اے ساہیوال کے کہنے پر کاٹی گئی ہیں. شہریوں نے کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

About Umer Butt

Umer Butt
Umer Butt is a seasoned journalist from 3 years. He did masters in Journalism from GC University Faisalabad, Pakistan. Umer writes everything, from analysis to TV shows, Movies, and Events News. You can get in touch with him at throgh this email. Email : chichawatninewsurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے