Home / خبریں / صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا، میاں اسلم اقبال نئے وزیر اطلاعات مقرر
punjab cabinet shuffle

صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا، میاں اسلم اقبال نئے وزیر اطلاعات مقرر

ساہیوال نیوز : حلقہ پی پی 201 چیچہ وطنی سے منتخت ایم پی اے پیر سید صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میاں اسلم اقبال نئے وزیر اطلاعات مقرر کر دیے گئے ہیں.

حکومت کی جانب سے پنجاب کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں. جس کے تحت 5 وزرا کے قلمدان تبدیل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات کا چارج واپس لے لیا گیاہے اور انہیں کنسولیڈیشن آف ہولڈنگ کا محکمہ سونپ دیا گیاہے ۔

وزارت اطلاعات کا اضافی چارج میاں اسلم اقبال کو سونپ دیا گیاہے جبکہ راجہ بشار ت سے بلدیات کا محکمہ واپس لیتے ہوئے انہیں سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا اضافی چارج دیدیا گیاہے ،

سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی وزارت محمد اجمل سے واپس لی گئی ہے اور انہیں چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کی وزارت دی گئی ہے ۔ بلدیات کا محکمہ وزیراعلیٰ کے پاس رہے گا ۔

یاسر حمایوں سے سیاحت کا قلمدان واپس لیتے ہوئے اسے وزیر کھیل تیمور خان کو دیدیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ صمصام بخاری سے قبل وزارت اطلاعات کا محکمہ فیاض الحسن چوہان کے پاس تھا تاہم متنازعہ بیان پر ان سے قلمدان واپس لے لیا گیا تھا لیکن اب انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل کر لیا گیاہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے