جمعرات , 17 اکتوبر 2019
Home / تعلیم / انچارج ٹریفک ایجوکیشن کے ریلوے کراسنگز پر آگاہی لیکچر
railway crossing education

انچارج ٹریفک ایجوکیشن کے ریلوے کراسنگز پر آگاہی لیکچر

ساہیوال (قلمدان آن لائن) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب فاروق مظہر کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے عوام الناس کو ٹریفک شعور و آگاہی و روڈ سیفٹی کے بنیادی اصولوں کے بارے میں لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی حوالے سے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کے زیر نگرانی انچارج ٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ عامرشہزاد چیمہ ضلع بھر کے تمام ریلوے لیول کراسنگ پر جاکر شہریوں کو بریف کر رہے ہیں کہ جن ریلوے کراسنگز پر ریلوے پھاٹک نصب نہ ہیں وہاں دائیں بائیں دیکھتے ہوئےانتہائی احتیاط سے کراس کریں۔

اگر ٹرین آرہی ہو تو اپنی سائیڈ پر رہتے ہوئے اس کے گزرنے کا انتظار کریں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ جلدی میں یا غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئےآپ اپنا جانی و مالی نقصان کروا بیٹھیں۔

اس کے علاوہ جہاں پر ریلوے پھاٹک موجود ہوں وہاں پر بھی انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں اور پھاٹک بند ہونے کی صورت میں اپنی لین میں رہیں تاکہ پھاٹک کھلنے پر گاڑیاں آمنے سامنے ہونے کی وجہ سےٹریفک کے بہاؤ میں مشکلات نہ ہوں۔

خدانخواستہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہاں ٹریفک بلاک ہو جائے اور اور دوسری ٹرین کے آنے کا وقت انتہائی نزدیک ہو۔ جس سے بہت بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے۔

ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔شہریوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ پھاٹک بند ہونے کی صورت میں دیگر اطراف سے سے موٹر سائیکل وغیرہ بھی نہ گزارے جائیں بلکہ ٹرین گزرنے کے بعد پھاٹک کھلنے کا انتظار کریں۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے