Home / آس پاس / پاکپتن و گردونواح میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
pakpattan news

پاکپتن و گردونواح میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

پاکپتن بونگہ حیات نور پور اور گردونواح میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہو گیا. گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث لوگوں کے چہرے کھِل اٹھے، بونگہ حیات میں ابھی بھی موسلا دھار بارش اور ٹھنڈی ہوا کا سلسلہ جاری ہے ، تحصیل عارف والا میں بھی بارش کی اطلاع ہے.

عارف والا اور گردونواح میں بارش کے باعث جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کا عمل اسسٹنٹ کمشنر عارف والا سید آصف شاہ نے نوٹس لے کر شروع کروادیا، اسسٹنٹ کمشنر سید آصف حسین شاہ نے شہری کی درخواست پر نوٹس لیا.

اسسٹنٹ کمشنر عارف والا نے چیف میونسپل کمیٹی عارف والا کے عملہ کو سخت ہدایات جاری کیں، نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا کر رپوٹ کرنے کی ہدایت دی ، اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر شہر میں مشین کے ذریعے بازاروں میں نکاسی کا عمل جاری ہے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے