Home / آس پاس / رینالہ خورد : بین الاضلاعی 10 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
renala khurd police arrested a gang

رینالہ خورد : بین الاضلاعی 10 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

رینالہ خورد پولیس کی بڑی کاروائی، مختلف اضلاع میں30سے زیادہ وارداتیں کرنے والا 10رکنی گینگ سرغنہ عمران عرف مانی ساتھیوں سمیت گرفتار، لاکھوں روپےنقدی اورمال مسروقہ برآمد، اے ایس پی رینالہ سرکل حنانیک بخت کی پریس کانفرنس۔ ویڈیو دیکھئے:

تفصیلات کے مطابق عمران عرف مانی گینگ ، رہزنی،گھروں میں چوری، موٹر سائیکل چوری اور مویشی چوری جیسی درجنوں وارداتیں کر چکا ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ، 2 موٹر سائیکل، 3 بھنیسیں اور 7 لاکھ روپے نقدی برآمد. مال مسروقہ لٹنے والے افراد کو واپس کر دیا گیا۔
اے ایس پی حنا نیک بخت نے کہاکہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے، مزید برآمدگیاں متوقع ہیں، شہر کی فضا کو پرامن اور جرائم سے پاک رکھنا میرا مشن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے