ساہیوال آرٹس کونسل کے کے زیر اہتمام مقابلہ حسن نعت

ساہیوال آرٹس کونسل کے کے زیر اہتمام مقابلہ حسن نعت

ساہیوال (ساہیوال نیوز – 19 نومبر 2019 – عقیل اشفاق) ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ربیع الاول کے مقد س مہینے کی برکات کے حصول کے لیے 7 سے 12 سالہ بچوں کے مابین مقابلہ حسنِ نعت منعقد ہوا۔

مقابلے میں سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے بھر پور حصہ لیا ۔ اس مقابلہ نعت میں پہلی پوزیشن نجی سکول کی طالبہ عائشہ عمران نے حاصل کی اور دوسری پوزیشن پر گورنمنٹ ننگل انبیاء ہائی سکول نمبر1کے شان زین العابدین رہے جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے گورنمنٹ کمپری ہنسوہائی سکول ساہیوال کے محمد رضوان کامیاب ٹھہرے۔

اس بابرکت مقابلے کے ججز کے فرائض پروفیسر اکرم ناصر ، پروفیسر مسعود فریدی اور ڈاکٹر رانی آکاش نے سرانجام دیئے۔ مہمانوں نے آرٹس کونسل کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ساہیوال آرٹس کونسل ایک بہترین پلیٹ فارم کے طور پر سامنے آیا ہے ۔

اس ثقافتی ادارے نے بہت کم عرصے میں ساہیوال کی ثقافتی شناخت کو پنجاب بھر میں ابھاراہے اور ساہیوال میں خوشگوار اور پرامن ماحول بنانے میں اہم کردار ادا کیاہے۔

اس مقابلہ میں نمرہ نذیر ، علی احمد، علیزہ ارمان ، رابیل فاطمہ ، ساجدہ ناز، شا ن ِزین العابدین ، عثمان فیض ، سید شاویز رضا، عائشہ عمران، علیزہ اختر ، زین عباس، محمد رضوان ، بشارت علی ثنا مصطفی ، محمد شعبان اور صدی احمد نے شرکت کی ۔

ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے مستقبل میں ایسی تقریبات کے انعقاد کا تسلسل رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔ شہر کے تعلیمی و سماجی حلقوں نے آرٹس کونسل کی اس ثقافتی عمل کو سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ اس پلیٹ فارم پر مستقبل میں بھی ایسی تعمیری سر گرمیاں جاری رہیں گی۔

Saad Ramzan

Saad Ramzan

https://sahiwalnews.com.pk

Saad Ramzan is a Chief Digital Strategist & Editor in Sahiwal News. After graduating from the Punjab University, Saad got an internship at a local newspaper and worked as a beat reporter and editor. Recently he became the part of Sahiwal News. Email : saadramzan@sahiwalnews.com.pk Phone: +923058283346

متعلقہ عنوانات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے