Home / آس پاس / ساہیوال آرٹس کونسل نے ماہ آزادی 2019 کی تقریبات کا آغاز کر دیا
sahiwal arts council painting workshop
sahiwal arts council painting workshop held on july 15 , 2019

ساہیوال آرٹس کونسل نے ماہ آزادی 2019 کی تقریبات کا آغاز کر دیا

ساہیوال نیوز : ساہیوال آرٹس کونسل نے تقریبات ماہ آزادی 2019کے سلسلے میں خطاطی نمائش بعنوان”مسلم ثقافت اور پاکستانی خطاط“ سے تقریبات کا آغاز کر دیاہے ۔

کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمان نے پنجاب کے نامور خطاطین کے فن پاروں پر مبنی اس نمائش کا افتتاح کیا۔

کمشنر ساہیوال ڈویژن نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فن خطاطی مسلم روایت اور ہماری عقیدت سے جڑا فن ہے جو ہمیں اپنے عظیم ماضی کے ساتھ جوڑتا ہے ۔

انہوں نے خطاطین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کسی تربیتی ادارے سے اتنا مستند اور معیاری کام کرنا بہترین جذبوں کی عکاسی کرتا ہے۔

یہی جذبے ہمارے معاشرے میں امن اور محبت کی علامت اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کا باعث بنیں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا کہ ساہیوال میں آزادی تقریبات کا پنجاب بھر میں سب سے پہلے آغاز ہونا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور آرٹس کونسل نے عوام کے لیے بے شمار رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا ہے جو لوگوں میں حب الوطنی کے جذبے کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹرریاض ہمدانی نے خطاطی کی اس نمائش کو مسلم روایت اور نظریہ پاکستان کے تناظر میں دیکھنے پر زور دیا۔

خطاطین میں محمد اصغر مغل ، گلزاراحمد بٹ، منور آرٹسٹ، محمد اسلم ڈوگر، غلام مصطفی مغل جی، محمد شفیق راجہ ، محمد عارف اور رشید احمدانجم کی تخلیقات کو نمائش کے لیے رکھا گیا۔

فن پارے اور روایتی اسلامی خطاطی اور جدید خطاطی کے اصولوں پر تیار کئے گئے خوبصورت رنگوں کے امتزاج اور مصورانہ مہارت کو شائقین کی بڑی تعداد نے خوب سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے