Home / تعلیم و صحت / تعلیمی بورڈ ساہیوال میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کل 14 جولائی کو کرے گا
bise sahiwal

تعلیمی بورڈ ساہیوال میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کل 14 جولائی کو کرے گا

تعلیمی بورڈساہیوال میٹرک سالانہ امتحان کے پوزیشن ہولڈرز کااعلان کل 14جولائی 2019کوکریگا، اس حوالے سے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ بورڈ ترجمان نے بتایا ہے کہ چیئرمین بورڈ حافظ محمدشفیق، سیکرٹری ڈاکٹررابعہ اختراورکنٹرولرامتحانات ڈاکٹرحافظ فداحسین کی موجودگی میں میٹرک امتحان سالانہ 2019 کے پوزیشن ہولڈرکابیک وقت 6 بجے شام اعلان کیاجائیگا۔

اگلے روزمورخہ 15جولائی کو ڈویژنل پبلک سکول وکالج (سید تجمل عباس ہال) میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی جائیگی جس میں پوزیشن ہولڈرز اور والدین کو مدعوکیاجائیگا۔ خصوصی تقریب میں معززمہمان پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے