ساہیوال ایجوکیشنل ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، ڈی پی ایس سکولز کے متعدد منصوبہ جات کی منظوری

ساہیوال ایجوکیشنل ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، ڈی پی ایس سکولز کے متعدد منصوبہ جات کی منظوری

ساہیوال (ساہیوال نیوز – 12 نومبر 2019- عقیل اشفاق) ساہیوال ایجوکیشنل ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، ڈی پی ایس کے گرلز سیکشن میں اضافی 4 کمروں اور فلٹریشن پلانٹس لگانے کی منظوری، صدارت ٹرسٹ کے چیئر مین / کمشنر ساہیوال ندیم الرحمن نے کی ، پاکپتن اور عارف والا کے ڈی پی ایس سکولز کے علیحدہ انتظامی ڈھانچے بنانے کی بھی منظوری.

تفصیلات کے مطابق ساہیوا ل ایجوکیشنل ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کا 74واں اجلاس ڈی پی ایس ساہیوال میں منعقد ہوا جس کی صدارت ٹرسٹ کے چیئر مین / کمشنر ساہیوال ندیم الرحمن نے کی – پرنسپل بریگیڈیئر (ر) سید انوارالحسن کرمانی نے بورڈ اجلاس میں سکول کی ضروریات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور گرلز سیکشن میں 4 مزید اضافی کمروں کی تعمیر اور فلٹریشن پلانٹس کے لئے بالترتیب 80لاکھ اور 10لاکھ روپے کی منظوری کی درخواست کی جو بورڈ نے منظور کر لی –

فلٹریشن پلانٹس کے لئے مخیر حضرات تعمیراتی کام کروا رہے ہیں – اجلاس میں متفقہ طور پر پاکپتن اور عارف والا ڈی پی ایس سکولز کو انتظامی طور پر خود مختار کر کے علیحدہ بورڈ بنانے کی بھی منظوری دی گئی جس کی سربراہی ڈپٹی کمشنر پاکپتن کریں گے –

کمشنر ندیم الرحمن نے ڈی پی ایس ساہیوال کی نصابی و ہم نصابی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دوسرے تعلیمی اداروں کے لئے مشعل راہ قرار دیا –

Avatar

Muhammad Saeed

https://www.sahiwalnews.com.pk

I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Email: admin@sahiwalnews.com.pk

متعلقہ عنوانات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے