Home / خبریں / ساہیوال : 17 سالہ طالبہ کی پراسرار ہلاکت، ورثاء کا احتجاج
hujra shah muqeem police station in okara district

ساہیوال : 17 سالہ طالبہ کی پراسرار ہلاکت، ورثاء کا احتجاج

ساہیوال نیوز : دینی مدرسے کی 17 سالہ طالبہ کی ہلاکت معمہ بن گئی، ورثاء نے لاش نورشاہ فیصل آباد روڈ پر رکھ کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا.

تفصیلات کے مطابق چک 26 ای بی کے محمد شریف کی بیٹی فرین حبیب ٹاؤن کے دینی مدرسہ میں پڑھ رہی تھی کہ سوموار کی رات 12 بجے پیٹ میں درد کی شکایت پر مدرسہ کے ہاسٹل کی وارڈن نے دوائی دی جس سے اس کی حالت مزید خراب ہو گئی.
لڑکی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے گلے کی سوزش کی شکایت پر آپریشن کا فیصلہ کر کے آپریشن شروع کر دیا لیکن دوران آپریشن لڑکی دم توڑ گئی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے