کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید کا سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ

سانحہ ساہیوال : حامد میر نے اداروں اور مقتولین کے ورثاء کے درمیان ہوئی ڈیل بے نقاب کر دی
اسلام آباد (ساہیوال نیوز – 25 اکتوبر 2019 – شہریار) جیو کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی بریت پر مقتول خلیل کے بھائی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اسے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بتادے کہ اس کی اداروں کے ساتھ کیاڈیل ہوئی ہے ورنہ میڈیا خود ہی بتا دے گا۔
حامد میر نے سانحہ ساہیوال کے مقتول خلیل کے بھائی جلیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کل تک بتادے کہ اس کی اداروں کے ساتھ کیا ڈیل ہوئی ہے.
حامد میر نے اس موقع پر مقتول خلیل کے بھائی کے بیانات کی وہ ویڈیوز بھی چلائیں جن میں وہ کہہ رہا تھا کہ اگر اس کوانصاف نہ ملا تو دھرنا دے گا ۔
حامد میر کا کہنا تھا کہ آپ یہ کہنے کے بعد اب یہ ویڈیو جاری کرکے کہہ رہے ہو کہ سانحہ ساہیوال پر عدالتی فیصلہ درست ہے اور میں اداروں کے ساتھ کھڑا ہوں ، اس فیصلے پر کوئی سیاست نہیں کی جائے ۔
حامد میر کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ آپ نے کیا ڈیل کی ہے ، اس لئے آپ کے پاس کل تک وقت ہے کہ آپ خود ہی بتادیں کہ آپ کی کیاڈیل ہوئی ہے ؟ اگر نہ بتایا تو پھر میڈیاخود ہی بتا دے گا ۔
خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ساہیوال کے تمام ملزمان کو عدم شواہد کی بناءپر بے گنا ہ قرار دیکر بری کردیا ہے، جس کے بعد مقتول خلیل کے بھائی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے ملکی نظام انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔