Home / تعلیم / ساہیوال میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں ڈینگی سے متعلقہ آگاہی سیمینار
sahiwal medical college seminar

ساہیوال میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں ڈینگی سے متعلقہ آگاہی سیمینار

ساہیوال (ساہیوال نیوز – 5 نومبر 2019 – عقیل اشفاق) ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر کے تدارک کے خلاف جاری مہم میں معاشرے کا ہر طبقہ بھرپور حصہ لے اور اپنے گھروں اور گردونواح میں صفائی کو یقینی بنائے تا کہ اس جان لیوا بیماری سے بچا جا سکے ۔

طبی عملے پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ڈینگی کے خلاف آگہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو بہترین طبی سہولیات دے ۔

وہ یہاں ڈینگی سے متعلقہ آگہی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جو ساہیوال میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا ۔ ڈاکٹر نثار احمد، ڈاکٹر ہارون گیلانی ، ڈاکٹر اختر محبوب ، ڈاکٹر احمد ذیشان ، ڈاکٹر ساجد مصطفےٰ ، ڈاکٹر عبدالستار اور ایم ایس ڈاکٹر بشارت کے علاوہ طبی عملے نے بھی سیمینار میں شرکت کی ۔

ڈاکٹر عامر دیوان اور ڈاکٹر حسام احمر نے بھی ڈینگی مرض سے متعلق اپنے اپنے مقالے پیش کیے اور مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی ۔ پرنسپل ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے ساہیوال میں ڈینگی کنٹرول پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس خطرناک بیماری کو علاج سے پہلے احتیاط سے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے جس میں کامیابی تمام افراد کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے ۔

About Kashif Saleem

Kashif Saleem
Kashif Saleem is a reporter for Sahiwal News. He is an educationist and has also worked as a columnist for The News. He covers education and features for Sahiwal News. Email : kashifsaleem@sahiwalnews.com.pk Phone: +923336908479

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے